یورپ، انڈیا کے درمیان کورونا ایشو پر آن لائن سمٹ جاری

July 15, 2020

اس سمٹ کے ایجنڈے کے مطابق مرکزی نکتہ تو کورونا وائرس کا دنیا میں پھیلاؤ اور اس کی ویکسین کی تیاری اور پھر اس کی تمام ضرورت مند افراد تک اس کی آسان رسائی ہے لیکن اس کے ساتھ انسانی حقوق کے معاملات اور علاقائی تعلقات بھی زیر غور آئیں گے ۔

ان معاملات میں پاکستان، چین اور افغانستان کے ساتھ انڈیا کے تعلقات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

یورپ کی جانب سے اس سمٹ میں مذاکرات کی قیادت یورپین کونسل کے صدر چارلس مشل اور یورپین کمیشن کی صدر ارسلا واندر لین کر رہے ہیں جبکہ انڈیا کی جانب سے انڈین وزیراعظم نرندرا مودی شامل ہیں ۔

ذرائع کے مطابق اس سمٹ میں یورپ اور انڈیا کے درمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔