انڈونیشیا: بارش، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ، 16 افراد ہلاک

July 15, 2020

انڈونیشیا میں بارشوں کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 16 افراد ہلاک اور سیکڑوں بے گھر ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی میں کئی روز سے جاری تیز بارشوں کے بعد دریاؤں کے بند ٹوٹ گئے، سیلابی ریلے سے سیکڑوں لوگ متاثر ہوئے۔

رپورٹس کے مطابق کئی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں متعدد افراد ہلاک اور کئی لاپتا ہوگئے، امدادی سرگرمیوں میں لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے۔