پائلٹس کے لائسنسوں کو کلئیر قرار دینا ہمارے موقف کی جیت ہے، پالپا

July 16, 2020

پائلٹس کی تنظیم پالپا نے کہا ہے کہ سول ایوی ایشن کی جانب سے پائلٹس کے لائسنسوں کو کلئیر قرار دینا ہمارے موقف کی جیت ہے، وزیر ہوابازی اور پی آئی اے انتظامیہ نے قومی ایئرلائن اور دیگر ملکوں میں کام کرنے والے پائلٹس کو نقصان پہنچایا۔

ڈی جی سی اے اے کے خط میں پائلٹس کے لائسنس کلیئر قرار دینے کے معاملے پر پالپا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے پائلٹس کے لائسنس کو مشکوک قرار دینے سے پی آئی اے کی ساکھ متاثر ہوئی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈی جی سی اے اے نے خود تسلیم کر لیا کہ سی اے اے نے درست لائسنس جاری کیے، پائلٹس کے لائسنس کے معاملے کو غلط انداز میں میڈیا اور سوشل میڈیا پر پیش کیا گیا۔