آرمی چیف سے عراق کے سفیر کی ملاقات

July 16, 2020

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے عراق کے سفیر حامد عباس نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکورٹی اور کورونا کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان عراق کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، آرمی چیف نے عراقی سفیر کو عراق کی ترقی اور سیکورٹی امور میں ہر ممکن معاونت کی پیشکش کی۔

عراقی سفیر حامد عباس نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔