دودھ کی قیمت میں دوسری بار اضافہ، سندھ حکومت خاموش ہے، خرم شیر زمان

July 16, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان جنرل سیکریٹری و رکن سندھ اسمبلی سعید آفریدی نے کراچی میں دودھ کی قیمتوں میں اضافے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دودھ فروشوں کی من مانی قیمتیں سندھ حکومت کی رٹ کے لیے چیلنج بن گئی ہیں سندھ حکومت اس قیمتوں کی آڑ میں لاکھوں روپے بٹور رہی ہے جو مافیا کے ذریعے ان تک پہنچتے ہیں س،رواں سال دودھ کی قیمتوں میں دوسری بار اضافہ کیا گیا ہے لیکن سندھ حکومت خاموش ہے جبکہ کمشنر کراچی زبانی جمع خرچ سے مسلہ حل کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ سندھ حکومت کی اپنی بنائی ہوئی مافیاز کراچی کے شہریوں کو لوٹ رہی ہیں انصاف ہائوس کراچی سے جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت ، کمشنر کراچی ، ڈپٹی کمشنرز، پرائیس کنٹرول کمیٹیاں ، اور علاقہ پولیس اور دیگر ذمیداران اس صورتحال پر قابو پانے میں ناکام ہوچکے ہیں منظم مافیا کراچی کے شہریوں سے من مانے ریٹ لیکر انہیں لوٹ رہے ہیں مارکیٹ میں اس وقت دودھ من مانی قیمتوں پر بیچا جارہا ہے اس حوالے سے کمشنر کراچی صرف زبانی جمع خرچ کرنے میں مصروف ہیں ۔