جج کی دوبارہ تعیناتی کے خلاف درخواست کی سماعت

July 16, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے کراچی کی نیب کورٹ نمبر تین کی جج شیر بانو کریم کی دوبارہ تعیناتی کے خلاف درخواست کی مزید سماعت 12 اگسٹ تک ملتوی کردی ہے۔ بدھ کو سندھ ہائی کورٹ میں کراچی کی نیب کورٹ نمبر تین کی جج شیر بانو کریم کی دوبارہ تعیناتی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ دلائل دینے کیلئے 2 ہفتوں کا وقت دیا جائے۔