زرداری‘بلاول بینظیرکی وصیت قوم کو دکھائیں‘علی زیدی

July 16, 2020

زرداری‘بلاول بینظیرکی وصیت قوم کو دکھائیں‘علی زیدی

کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر بحری امور علی حیدرزیدی نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف زرداری سے شہید بے نظیربھٹوکی وصیت قوم کو دکھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ غیرتصدیق شدہ وصیت کے نام پر عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش کی گئی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرعلی زیدی نے کہاکہ غیرتصدیق شدہ وصیت کوبی بی کی وصیت کے طور پر پیش کیا گیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ باپ بیٹے نے پیپلز پارٹی پر قبضے کیلئے بھی یہی جعلی کاغذ کا ٹکڑا استعمال کیا۔