پائلٹوں کا کیریئر تباہ کرنے کی ذمہ داری کون لے گا، تجزیہ کار

July 16, 2020

پائلٹوں کا کیریئر تباہ کرنے کی ذمہ داری کون لے گا، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ’’رپورٹ کارڈ‘‘ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے پہلے سوال پی آئی اے جعلی لائسنس معاملے میں نیا موڑ، کس کا موقف درست ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ پاکستانی پائلٹوں کی ساکھ اور کیریئر تباہ کرنے کی ذمہ داری کون لے گا، یہاں کوئی اپنی غلطی مانتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ نہیں دے گا،ایک دوسرے سوال پر تجزیہ کاروں نے کہا کہ ن لیگ کا نیب پر تنقید کے باوجود اسے ریفرنس کی درخواست دینا جائز ہے۔حسن نثار نے کہا کہ اس ملک میں ہر مقتدر کا موقف درست ہے صرف عوام کا موقف غلط ہے۔ شہزاد اقبال کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر نے مکمل تحقیقات کے بغیر پاکستانی پائلٹو ں کے لائسنس جعلی قرار دیدیئے ،اب سی اے اے کہتا ہے کہ جعلی لائسنس کی کوئی بات نہیں ہے، تمام لائسنس سول ایوی ایشن نے جاری کیے ہیں مسئلہ اس کے پراسس کا ہے، غلام سرورخان اگر صحیح بات بتاتے کہ امتحانی طریقہ کار پر عمل نہیں کیا گیا تو دنیا میں یہ اتنی بڑی خبر نہیں بنتی۔