سروس ریکارڈ فراہم نہ کرنے پرسی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی طلب

July 16, 2020

لاہور(خبر نگار) سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور پرویز اختر خاں کو چیف انفارمیشن کمشنر پنجاب کی جانب سے نوٹس جاری کردیا گیا ۔23جولائی کو ذاتی حثییت میں پیش ہونے کی ہدایت۔ شکایت کنندہ کورائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کےتحت طارق محمود باجوہ سینئر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ایم آئی ہیپی سکول ساندہ روڈ لاہور کا سروس ریکارڈ فراہم نہ کرنے پر جواب طلب کیا ہے ۔