سریاب ترقیاتی پیکیج سمیت متعدد شعبوں میں کام کرایا‘نیشنل پارٹی

July 16, 2020

کوئٹہ (آن لائن ) نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے ترجمان نے بیان میں کہا گیا ہے کہ نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر کی سریاب کے حوالے سے کارکردگی پر اعتراض اٹھانا سریاب سے منتخب نمائندے کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے تو دوسری جانب انہوں نے اپنے ردعمل میں نیشنل پارٹی کوئٹہ کے صدر کی کارکردگی کا اعتراف بھی کیا کہ انہوں نے سریاب میں کروڑوں کا کام کیا۔بیان میں کہا گیا کہ نیشنل پارٹی نے کوئٹہ میں عوامی نمائندگی نہ ہونے کے باوجود ترقیاتی پیکیج متعارف کرایا اور سریاب میں سکولوں واٹر سپلائی اسکیموں سڑکوں سمیت متعدد شعبوں میں ترقیاتی کام ہوئے اور موجودہ کوئٹہ پیکیج بھی نیشنل پارٹی کا تسلسل ہے ۔بیان میں کہا گیا کہ ترقیاتی کاموں میں ناقص میٹریل کی نشاندہی سوشل میڈیا پران کے اپنے ووٹرز کررہے ہیں ‘ کرپشن کیلئے سریاب کو کھنڈرات کی طرف دھکیلا جارہا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ نیشنل پارٹی پر انگلی اٹھانے سے عوام مطمئن نہیں ہونگے بلکہ عوام عمل پر یقین رکھتے ہیں۔