فوڈ سیفٹی ٹیموں کی کارروائی، 18 فوڈ پوائنٹس سیل، بھاری جرمانے عائد

July 16, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور اور ساہیوال ڈویژن کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے سوئیٹس اینڈ بیکرز، چکن شاپس، پان شاپس، سوڈا واٹر فیکٹری سمیت 18فوڈ پوائنٹس سیل کردیئے، حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 232,000 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ دوران چیکنگ 345لیٹر ملاوٹی دودھ تلف، 80 کلو بدبودار گوشت، 115کلو مضر صحت خوراک تلف جبکہ 79 کلو مصالحے برآمد کیے گئے۔ فوڈ سیفٹی ٹیمز کے مطابق ملتان میں خوراک کی تیاری میں ٹوٹے انڈوں کے استعمال پر شیخ بیکرز، لودھراں میں الشفیع شیریں بیکرز پروڈکشن یونٹ، رحیم یارخان سخی سوئیٹس اینڈ بیکرز اور لیہ میں زاہد سوئیٹس اینڈ بیکرز کو سیل کیا گیا۔ بہاولپور میں صوفی ملک شاپ، لیہ میں ہاشو ملک کولیکشن سنٹر کو سربمہر کیا گیا۔