جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بارے حکومتی پالیسی سمجھ سے بالاتر، اقبال چغتائی

July 16, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان عوامی تحریک ضلع ملتان کے صدر محمد اقبال چغتائی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے دو حصوں میں تقسیم سیکرٹریٹ قائم کرکے ایک عجیب وغریب صورتحال پیدا کردی ہے جو سمجھ سے بالاتر ہے، ایک ایسا فیصلہ جو عوامی سہولت کا باعث بننا تھا، اپنے آغاز میں ہی متنازعہ ہوچکا ہے۔