عیدالاضحی کے بعد الگ صوبہ کیلئے تحریک شروع کریں گے،عوامی راج پارٹی

July 16, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) عوامی راج پارٹی کے رہنما محمد اکرم بلوچ نے کہا ہے کہ عوامی راج پارٹی اپنے قائد جمشید احمد دستی کی قیادت میں عیدالاضحیٰ کے بعد الگ صوبہ جنوبی پنجاب کے قیام کے لئے تحریک کا آغاز کرے گی اور کبیروالہ میں پہلا جلسہ ہو گا، انہوں نے کہا کہ سب سول سیکریٹریٹ ملتان میں بنایا جائے، پی ٹی آئی اراکین اسمبلی خطہ کی عوام کے ساتھ مخلص ہیں تو ملتان میں ہی سب سول سیکریٹریٹ بنانے کے لئے سنجیدگی سے اپنی ذمہ داری کو پورا کریں، انہوں نے مزید کہا کہ ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان ڈویژن سمیت لیہ، بھکر، ڈیرہ اسماعیل خان کو بھی الگ صوبہ میں شامل کیا جائے۔