تھانوں کی حدود پر شہریوں کو پریشان نہ کیا جائے، ایڈیشنل آئی جی کراچی

July 16, 2020

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے تھانیداروں کو ہدایت کی ہے کہ اگر کہیں پر جرم ہوتا ہے تو تھانے کی حدود کے تعین میں عوام کو پریشان کرنے کے بجائے کسی ایک تھانے میں مقدمہ درج کردیا جائے۔

تھانوں کی حدود کے تعین کے تنازع پر ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے عوام کے لئے بہترین قدم اٹھاتے ہوئے تھانیداروں کو ہدایت کی ہے کہ تھانوں کی حدود کے تعین کرنے میں عوام کو پریشان نہ کیا جائے۔

غلام نبی میمن نے کہا کہ کسی واردات کے مقدمہ میں تھانوں کے درمیان حد کے مسئلے پر کسی بھی ایک تھانے میں مقدمہ درج کردیا جائے، حدود کے تعین کے تنازع میں عوام کو پریشانی ہورہی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر جرم دور دراز کے تھانے میں ہوا ہو تو شہری اپنے علاقائی تھانے میں مقدمہ درج نہیں کراسکتے۔