تیونس کے وزیراعظم عہدے سے مستعفی

July 16, 2020

تیونس کے وزیراعظم الیاس الفخفاخ اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے، انہوں نے صدر قیس سعید کو اپنا استعفا پیش کیا۔

اپوزیشن پارٹی نے وزیراعظم کےخلاف پارلیمنٹ میں عدم اعتماد کی تحریک پیش کی تھی جس کے بعدتیونس کے صدر نے وزیراعظم کو استعفیٰ پیش کرنے کا کہا تھا۔

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق الیاس الفخفاخ نے ملک کو مزید سیاسی بحران سے بچانے کیلئے استعفا دیا ہے۔