نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس، مہنگائی کا جائزہ

July 17, 2020

وزارت خزانہ کے اجلاس میں ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کا جائزہ لیا گیا۔

وزارت خزانہ میں نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں وفاقی اور صوبائی حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیس ماسک، سینیٹائزرز اور آکسیجن سلنڈرز کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ اجلاس میں چکن کی قیمتوں اور طلب و رسد کو کنٹرول کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں ضروری اشیاء کی مناسب قیمت پر فراہمی یقینی بنائیں۔

اجلاس میں کہا گیا کہ مسابقتی کمیشن ذخیرہ اندوزوں اور اجارہ داری کے خلاف کارروائی کریں۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں بعض اشیا ءکی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے، جبکہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد ضروری اشیاء کی طلب بڑھ رہی ہے۔