مصباح الحق کے پش اپس کا آج بھی چرچا

July 17, 2020

پاکستان کرکٹ ٹیم نے آج ہی کے دن چار سال قبل لارڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 75 رنز سے ہراکر شاندار کامیابی حاصل کی تھی، اس میچ میں قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق شاندار سنچری کے بعد ان کے جاندار پش اپس کی دھوم کا چرچا دنیا بھر میں رہا۔

پاکستان نے 17 جولائی 2016 کو انگلینڈ کے خلاف چار ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں 75 رنز سے کامیابی حاصل کی۔

لارڈز کے میدان میں ملنے والی اس فتح کا جشن کپتان مصاح الحق نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شاندار انداز میں منایا۔

ان کا کہنا تھا کہ لارڈز میں جیت بحیثیت کپتان ان کے لیے ایک اعزاز کی بات ہے۔ ’لارڈز کے تاریخی گراؤنڈ میں جیتنا کسی بھی کپتان کے لیے ایک اسپیشل وکٹری ہوتی ہے اور یہ دن تاریخی ہے۔‘

فتح کے بعد پاکستانی ٹیم نے گراؤنڈ میں پش اپس اور سلیوٹ کیا، جس کا دنیا بھر میں چرچا رہا۔

مصباح الحق کے پش اپس اور سلیوٹ پاکستانی فوجی جوانوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے کیے گئےتھے۔

برطانیہ کے دورے سے قبل پاکستان آرمی کے زیرِاہتمام ہونے والے کاکول اکیڈمی میں ٹریننگ کیمپ میں قومی ٹیم نے کمانڈو اینڈ بوٹ ٹریننگ میں حصہ لیا تھا۔