منڈی بہاؤالدین،8سالہ بچہ مبینہ زیادتی کےبعدقتل،لاش زیرتعمیرمکان سےبرآمد

July 20, 2020

منڈی بہاءالدین،لاہور(نمائندہ جنگ) منڈی بہاءالدین میں 8سالہ بچے کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔ مقتول بچے کی لاش پڑوس میں زیر تعمیر مکان سے برآمد کی گئی۔واقعے پر وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا۔ اہل خانہ کے مطابق بہاالدین کے علاقے سوہاوہ میں 8 سالہ بچہ تیمورگھرسےقریب واقع دکان سے ٹافیاں لینے کیلئے نکلا تھا۔ جب بچہ کافی دیر تک واپس نہ آیا تو گھر والوں نے اس کی تلاش شروع کی، جس کے بعد بچے کی لاش گھر کے پاس زیر تعمیر مکان سے برآمد کی گئی۔