اولمپکس کے انعقاد کا دارومدار کورونا کی ممکنہ ویکسین پر ہوگا، یوشیرو موری

July 23, 2020

اولمپک کھیلوں کی آرگنائزیشن کمیٹی کے صدر یوشیرو موری نے کہا ہے کہ اولمپکس کے انعقاد کا دارومدار کورونا کی ممکنہ ویکسین پر ہوگا۔

یوشیروموری نے ایک بیان میں کہا کہ اولمپک کھیلوں کا انعقاد ہو گا یا نہیں، اس کا دارومدار کسی دوا یا ویکسین کی دستیابی پر ہوگا۔

ٹوکیو اولمپکس کو کورونا کے سبب آئندہ برس تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا تھا۔ اب اولمپکس اگلے سال 23 جولائی سے شروع ہوں گے۔