کسان نے پیلے رنگ کا نایاب کچھوا پکڑ لیا

July 23, 2020

بھارتی ریاست اڑیسہ میں پیلے رنگ کا نایاب البینو فلیپ شیل کچھوا پایا گیا۔

یہ نایاب کچھوا بھارتی ریاست اڑیسہ میں ایک کسان کو کام کے دوران کھیت میں ملا جو اس نے محکمہ جنگلات کے حوالے کر دیا۔

ماہرین کے مطابق اس نایاب کچھوے کا پیلا رنگ البینیزم کی وجہ سے ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ فلیپ شیل کچھوا یوں تو پاکستان، بھارت، سری لنکا، نیپال اور بنگلادیش میں پایا ہی جاتا ہے مگر یہ البینو کچھوا بھارت میں دوسری بار دیکھا گیا ہے۔

اڑیسہ میں ملنے والے پیلے رنگ کے نایاب البینو فلیپ شیل کچھوے کو بعد میں سمندر میں چھوڑ دیا گیا