انگلینڈ، ویسٹ انڈیز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ کل سے مانچسٹر میں کھیلا جائے گا

July 23, 2020

انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا تیسرا ٹیسٹ کل سے مانچسٹر میں کھیلا جائےگا۔ سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔

انگلینڈ ٹیم میں فائنل ٹیسٹ کے لئے فاسٹ بولر جوفرا آرچر بھی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

سیریز کے پہلےٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز نے میزبان ٹیم کو چار وکٹ سے شکست دی۔ دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے 123 رنز سے فتح حاصل کی۔ سیریز کا فیصلہ کن ٹیسٹ کل (جمعہ) سے مانچسٹر میں شروع میں ہوگا۔

انگلینڈ کی ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان ہے۔ فاسٹ بولر جوفرا آرچر کو فائنل الیون کا حصہ بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ آرچر کو بائیو سیکور ماحول کی خلاف ورزی کی وجہ سے دوسرے ٹیسٹ سے ڈراپ کردیا گیا تھا۔

دوسری جانب انگلینڈ کے اسٹار آل راؤنڈر بین اسٹوکس فٹنس مسائل سے دوچار ہیں، ان کی میچ میں شمولیت کا فیصلہ ٹاس سے قبل ہوگا۔