• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مانچسٹر ٹیسٹ: انگلینڈ 113 رنز سے کامیاب، سیریز 1-1 سے برابر

مانچسٹر ٹیسٹ میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 113رنز سے شکست دے دی جس کے ساتھ تین میچوں کی سیریز  1-1 سے برابر ہوگئی جبکہ ایک میچ ابھی باقی ہے۔

اولڈ ٹریفورڈ کے میدان پر انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز 37 رنز دو کھلاڑی آؤٹ سے شروع کی اور اسکور میں مزید 92 رنز کا اضافہ اور ایک وکٹ گنوا کر 129رنز پر ڈیکلیئر کردی۔

اوپنر بین اسٹوکس نے چار چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 78رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

مہمان ٹیم نے 312 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ شروع کی تو وقفے وقفے سے اُن کی وکٹیں گرتی رہیں۔

بُروکس نے 62 اور بلیک ووڈ نے 55 رنز کے ساتھ کچھ مزاحمت کی، تاہم ویسٹ انڈیز کی ٹیم کی اننگز 198 رنز پر سمٹ گئی۔

انگلینڈ کے اسٹورٹ براڈ نے تین، بین اسٹوکس، کرس ووکس اور بیس نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

میزبان ٹیم کی اس کامیابی کے نیتجے میں دونوں ملکوں کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز ایک، ایک سے برابر ہوگئی ہے۔

میچ میں بہترین آل راؤنڈ کارکردگی دکھانے پر بین اسٹوکس کو میچ آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

واضح رہے کہ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست سے دوچار کیا تھا۔

تازہ ترین