کورونا ویکسین کی تیاری، چینی کمپنی نے بڑا دعویٰ کردیا

July 24, 2020

ادویہ ساز چینی کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ کوروناوائرس کی ویکسین رواں سال کے اختتام پر حتمی طور پر تیار کرلی جائے گی اور مریضوں کے لیے مسیر بھی ہوگی۔

’سینوفارم‘ نامی دوا بنانے والی چینی کمپنی کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر کورونا ویکسین رواں برس کے آخر تک تیار ہوجائے گی۔

کمپنی کے چیئرمین ’لیو ژنگ ژین‘ نے مقامی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ ہم آئندہ تین ماہ کے اندر انسانوں پر ویکسین کے تجربات کو مکمل کرلیں گے اور ویکسین سال کے آخر تک تیار ہوجائے گی۔