کورونا سے محفوظ رہنے کے لیے بتیوں والا ماسک

July 24, 2020

بھارتی شہری نے کورونا سے بچنے کے لیے لائٹوں والا ماسک تیار کر کے لوگوں کی توجہ حاصل کرلی۔

شہریوں کو ترغیب دینے کے لیے نت نئے ماسک تیار کیے جارہے ہیں۔ اس سے قبل بھارتی شہری نے ہیروں سے مزین ماسک تیار کر کے دنیا کو حیران کردیا تھا۔

اب ایک اور بھارتی شہری نے ایل ای ڈی لائٹ کا استعمال کرتے ہوئے شاندار ماسک تیار کیا ہے جسے دیکھ کر شہری حیران رہ گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر بیوس داس نے ایل ای ڈی ماسک کی ویڈیو شیئر کی جسے لوگوں نے پسند کیا۔