شعیب اور ثانیہ کے اذہان کی دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی

July 26, 2020

شعیب اور ثانیہ کے اذہان کی دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی

قومی کرکٹر شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے بیٹے ننھے اذہان کی ڈانس کرتے دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اذہان مرزا ملک رقص کرتے ہوئے نظر آرہے ہی۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا گیا کہ ’بیڈ پر سونے سے پہلے رقص سے بہتر کچھ نہیں۔‘

ثانیہ مرزا کی جانب سے اپنے بیٹے کی شیئر کی گئی ویڈیو میں واضح طور پر ان کے بیٹے کو ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

صارفین کی جانب سے بھی ان کے بیٹے کے ڈانس کی ویڈیو بے حد پسند کی جارہی ہے۔

شعیب ملک آج کل انگلینڈ میں قومی ٹیم کے ساتھ موجود ہیں جہاں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز میں مدمقابل ہوں گی۔