تھڈو ڈیم میں بارش کا پانی جمع ہونا شروع ہو گیا

July 27, 2020

تھڈو ڈیم میں بارش کا پانی جمع ہونا شروع ہو گیا

کراچی( اسٹاف رپورٹر)گڈاپ کے علاقے میں واقع تھڈو ڈیم میں بارش کا پانی جمع ہونا شروع ہو گیا قریبی آبادیوں کے مکینوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ان کا کہنا تھا کہ پانی سے فصلوں کی کاشت میں آسانی ہو گی لوگوں نے بتایا کہ تقریباً پچیس سے تیس فٹ تک اتوار کو ذخیرہ آب ہو چکا ہے واضح رہے ڈیم بھر نے کے بعد فالتو پانی بہہ جاتا ہے اور سپر ہائی وے کے اطراف اور اسکیم 33کی آبادیوں میں سیلاب کا باعث بن جاتا ہے۔