عاصم اظہر کے ’سونیا‘ نے بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑدیے

July 27, 2020


پاکستان میوزک انڈسٹری کے نوجوان اور باصلاحیت گلوکار عاصم اظہر کے نئے گانے ’سونیا‘ نے بھی کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کرتے ہوئے صرف 2 دن میں یوٹیوب پر 1ملین سے زائد ویوز حاصل کرلیے ہیں۔

اِس ضمن میں عاصم اظہر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے گانے ’سونیا‘ کی ایک ویڈیو کلپ پوسٹ کی اور اُس کے ساتھ ہی مداحوں کے لیے خصوصی پیغام بھی جاری کیا۔


ویڈیو کلپ پوسٹ کرتے ہوئے عاصم اظہر نے گانےکی ایک سطر لکھی:

مانگا مفلس کی طرح ہے تجھ کو صنم

گلوکار نے کامیابی پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’صرف دو دن میں میرے گانے ’سونیا‘ کو ایک ملین یعنی 10 لاکھ سے زائد ویوز مل چکے ہیں، مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ میں اس کے لیے آپ کا شکریہ ادا کیسے کروں۔‘

عاصم اظہر کی اِس پوسٹ پر اُشنا شاہ، مہرین سید اور صدف کنول نے بھی کمنٹ کرکے ’سونیا‘ کے لیے پسندیدگی کا اظہار کیا۔

گلوکار کے ایک مداح نے تو ’سونیا‘ کو ماسٹر پیس قرار دے دیا۔

رمشا نامی صارف نے لکھا کہ ’یہ اب تک کا سب سے بہترین گانا ہے۔‘

واضح رہے کہ عاصم اظہر کا گانا ’سونیا‘ کنال ورما نے لکھا ہے جبکہ اس گانے کو کمپوز کرنے والے خود عاصم اظہر ہیں۔