• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاصم اظہر کا نیا گانا جاری ہوتے ہی مقبول


پاکستان میوزک انڈسٹری کے نوجوان اور باصلاحیت گلوکار عاصم اظہر نے اپنا نیا گانا ’سونیا‘جاری کردیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر عاصم اظہر نے اپنے نئے گانے ’سونیا‘ کا یوٹیوب لنک شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ اُنہوں نے اپنا نیا گانا ریلیز کردیا ہے۔

عاصم اظہر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’میں نے یہ گانا دل سے آپ سب کے لیے تیار کیا ہے، مجھے اُمید ہے کہ آپ کو یہ گانا ضرور پسند آئے گا۔‘

گلوکار نے اپنے اگلے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’میں آج جو کچھ بھی ہوں اُس کے لیے بہت اچھا محسوس کرتا ہوں اور اپنے تمام مداحوں کا شکر گزار ہوں کہ جنہوں نے میری گلوکاری پسند کی۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’میں نے گانا ’سونیا‘ ایک سال پہلے تیار کیا تھا اور مجھے بالکل اُمید نہیں تھی کہ میں یہ گانا ریلیز کرسکوں گا کیونکہ بعض اوقات ہمیں زندگی میں بہت سے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے ہمارے بہت سے کام رُک جاتے ہیں۔‘

واضح رہے کہ عاصم اظہر کا گانا ’سونیا‘ کنال ورما نے لکھا ہے جبکہ اس گانے کو کمپوز کرنے والے خود عاصم اظہر ہیں۔

4 منٹ 14سیکنڈز پر مشتمل اس گانےکی ویڈیو پر چند ہی گھنٹوں میں 4 لاکھ سے زائد ویوز آچکے ہیں۔

تازہ ترین