ماورا کے بیان پر علی گُل پیر کی پیروڈی وائرل

July 27, 2020

گزشتہ دنوں ایک انٹرنیٹ صارف نے اداکارہ ماوراحسین کے انٹرویو کی ویڈیو شیئر کی جس پر ماورا کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

ماورا حسین نے پاکستانی میزبان ندا یاسر کے شو میں بطور مہمان شرکت کی ، وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شو کسی عید کے موقع پر ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

ندا یاسر کی جانب سے ماورا سے سوال کیا گیا کہ ’کیا کبھی کسی نے ماورا کو لاہور میں چھیڑا ہے؟ ‘

جس پر ماورا کی جانب سے جواب دیتے ہوئے کہا گیا کہ’ اُن کے خیال میں یہ لاہور کا کلچر ہے کہ گاڑیوں میں اونچی آواز میں میوزک لگایا ہوا ہو اور لڑکے لڑکیوں کو چھیڑ رہے ہوں ۔‘

ما ورا نے مزید کہا کہ ’ اُن کے خیال میں لاہوری ایسے ہی عید مناتے ہیں ، اس لیے وہ اس بات کا کوئی برا نہیں مناتی ہیں ، چاہے انہیں کوئی دیکھتا رہے۔‘

ندا یاسر کی جانب سے دوبارہ پوچھا گیا کہ انہیں ابھی بھی کوئی چھیڑے تو کوئی مسئلہ نہیں، یہ رویہ چلے گا جس پر ماورا نے کہا کہ ’ ہاں ، کوئی مسئلہ نہیں ہے۔‘

ماورا کا یہ چھوٹا ویڈیو کلپ انٹر نیٹ پر شیئر ہوتے ہی جنگل کی آگ کی طرح پھیل گیا اور ٹوئٹر صارفین کی جانب سے ماورا کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا ۔

دوسری جانب پاکستانی گلوکار، اداکار اور پیروڈی ایکسپرٹ علی گُل پیر کی جانب سے بھی ماورا کے اس بیان کا مذاق بناتے ہوئے پیروڈی کی گئی ہے۔


علی گل پیر نے بیک وقت ندا یاسر اور ماورا کا کردار ادا کرتے ہوئے دلچسپ اور عجیب انداز میں دونو ں کی آوازوں پر پیروڈی کی ہے جس پر اُن کی مداحوں کی جانب سے انہیں خوب داد دی جا رہی ہے ۔