جنید خان نے نئی ویب سیریز کا آغاز کردیا

July 28, 2020

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار جنید خان نےاپنے مداحوں کے لیے سوشل میڈیا پر ایک نئی ویب سیریز کا آغاز کردیا۔

بلاک بسٹر ڈراموں میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار جنید خان نے مداحوں سے گفتگو کرنے کے لیے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ’کہہ دو‘ نامی ویب سیریز کا آغاز کیا ہے جس کی تصویر انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری کی ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار نے ایک تصویر شیئر کی ہے، یہ تصویر اُن کے ویب سیریز کے پوسٹر کی ہے، ساتھ ہی انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ’کہہ دو ایک مسلسل گفتگو ہے جو میں آپ سے کرنا چاہتا ہوں۔ ‘


جنید خان نے لکھا کہ ’کچھ میرے اور کچھ آپ کے چیلنجز اور جدوجہد کو جاننا چاہتا ہوں۔ جو ہمارے تعلقات ہیں دنیا کے ساتھ، اپنے کام کے ساتھ اور خود اپنے ساتھ اُن کو پہچاننا چاہتا ہوں۔ ‘

اداکار نے مزید لکھا کہ ’اسی لیے سب بھلا کر کہہ دی میں نے دل کی بات، اس کے بعد انہوں نے ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ ’کہہ دو‘۔

انسٹاگرام پر شیئر کردہ اپنی پوسٹ کے آخر میں انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل کا لینک بھی دیا ہے۔

جنید خان کی جانب سے یہ پوسٹ 18 گھنٹے قبل شیئر کی گئی تھی جسے اب تک ہزاروں مداح لائیک کرچکے ہیں جبکہ اُن کی اس پوسٹ پر تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔