کولمبیا میں معمر خاتون نے چور کو مار مار کر بھرکس نکال دیا

July 29, 2020


چھینا جھپٹی کی وارداتیں دنیا بھر میں عام ہیں لیکن کبھی کبھی چوروں کو ایسے بہادروں سے بھی واسطہ پڑ جاتا ہے جو ان کونانی یاد دلا دیتے ہیں۔

کولمبیا میں ایسے ہی ایک واقعے میں ایک بہادر معمر خاتون نے موبائل چھینے کی کوشش پر چور کی ایسی پٹائی کی کہ اس کا بھرکس ہی نکال دیا۔

رپورٹ کے مطابق معمر خاتون اپنے گھر کے باہر بیٹھی موبائل فون استعمال کر رہی تھی کے بائیک سوار چوروں کا ایک ساتھی خاتون کے پاس آیا اور موبائل چھیننے لگا۔

دوسری جانب بہادر خاتون نے نہ صرف چور کو دبوچ لیا بلکہ اُسکا ہیلمٹ اتار کر اسی سے چور کی خوب پٹائی کی کہ اس کو جان بچا کر بھاگنا پڑ گیا۔