سبی گرم ترین علاقہ، درجہ حرارت 46 ریکارڈ

July 29, 2020

پاکستان میں سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈگیا۔

ایک طرف پنجاب، خیبرپختونخوا، اسلام آباد اور سندھ کے کچھ علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے، تو دوسری طرف ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔

سبی کے بعد سب سے زیادہ درجہ حرارت پشاور میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

دارالحکومت اسلام آباد، لاہور اور کوئٹہ میں میں پارا 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہا۔

کراچی میں پارا 35، گلگت بلتستان میں 38، جموں میں32، سری نگر میں 37 اور لیہہ میں زیادہ سے زیادہ 23 ڈگری تک پہنچا۔