ایدھی فاؤنڈیشن کا ہیلپ لائن نمبر خراب، ایمبولینس سروس معطل

July 30, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر میں حالیہ بارشوں کے باعث ایدھی فاؤنڈیشن کا ہیلپ لائن نمبر خراب ہوگئے۔ترجمان ایدھی فاؤنڈ یشن کا کہنا ہے کہ ایدھی ایمبولینس سروس 115اور دیگر انفارمیشن بیورو کے تمام فون بند ہیں، ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق فون نمبرز بند ہونے سے شہر میں ایمبولینس سروس معطل ہوچکی ہے۔