کراچی کی صفائی کے آپریشن میں حصہ لیں، وزیر اعظم کا فوج کو حکم

July 30, 2020

کراچی کی صفائی کے آپریشن میں حصہ لیں، وزیر اعظم کا فوج کو حکم

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) وزیر اعظم عمران خان نے پاک فوج کو حکم دیا ہے کہ وہ کراچی کی صفائی کے آپریشن میں حصہ لیں ۔ یہ بات وزیر اعظم نے سما جی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں کہی۔

انہوں نے کہا ہے کہ میں نے پاک آرمی کو بھی کہہ دیا ہے کہ وہ کراچی کی صفائی میں حصہ لیں۔دریں اثناءوزیر اعظم عمران خان نے کراچی میں حالیہ بارشوں کے پیش نظر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو برساتی نالوں کی صورتحال کے بارے میں تفصیلی جائزہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت کراچی کے عوام کو اس مشکل صورتحال میں تنہا نہیں چھوڑے گی۔