ریسٹورنٹ کا شوارما کھانے سے بچہ جاں بحق

July 30, 2020

اردن میں مضرصحت شوارما اور چکن روسٹ کھانے سے بچہ جاں بحق جبکہ سیکڑوں افراد کی حالت خراب ہو گئی۔

اردن میںمیں ریسٹورنٹ میں شوارما اور دیگر فاسٹ فوڈ کھانے سے 5 سالہ بچہ جان سے گیا جب کہ دیگر 700 سے زائد افراد کو حالت بگڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ پیر کی شام ریسٹورنٹ میں شوارما اور چکن روسٹ کھانے والے درجنوں افراد کو بخار ہوا اور زہرخوانی کی شکایت ہوئی۔

متاثرہ افراد کو پرنس حسین اسپتال سمیت دیگر مقامی اسپتالوں میں فوری طور پر منتقل کیا گیا جہاں ایک بچہ زندگی کی بازی ہار گیا۔

وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ریسٹورنٹ میں فراہم کردہ کھانہ حفظان صحت کے برخلاف ماحول میں تیار کیا گیا اور مضرصحت گوشت لوگوں کو کھلا دیا گیا۔

لیب تجزیے میں یہ بات سامنے آئی کہ کھانے میں جراثیم اور دیگر مضرصحت اشیا موجود تھیں جنہوں نے لوگوں کی صحت کو متاثر کیا۔

واقعے پر پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے ریسٹورنٹ کو سیل کر کے مالک کو گرفتار کر لیا اور تفتیش کو آگے بڑھاتے ہوئے شواہد اور بیانات قلمبند کر لیے۔