عید پر دیکھئے انگین آلتان کا اردو میں انٹرویو

July 30, 2020

شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں مسلمان سپہ سالار ’ ارطغرل‘ کا مرکزی کردار ادا کرنے والے ترک اداکار انگین آلتان کا اردو میں ڈب کیا گیا انٹرویو سرکاری ٹیلی ویژن پر نشر کیا جائے گا۔

انگین آلتان کا اردو میں انٹرویو عید کے پہلے روز یعنی یکم اگست کو شام ساڑھے سات بجے پی ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔

انٹرویو میں انگین آلتان ڈرامے کی شُوٹنگ کے دوران ہونے والے دلچسپ واقعات سمیت اپنے تجربات سے آگاہ کریں گے۔ انٹرویو میں انگین آلتان اپنی پسندیدہ اور ناپسندیدہ چیزوں سمیت نجی زندگی پر بھی بات کریں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی وی نے ایک مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ارطغرل غازی کا کردار ادا کر کے دنیا بھر میں مشہور ہونے والے انگین آلتان سے لیا گیا خصوصی انٹرویو عید کے موقع پر نشر کیا جائے گا۔