کورونا کیسز میں کمی، پی آئی اے ملازمین کے اوقات کار تبدیل

July 30, 2020

کورونا کیسز میں کمی کے بعد قومی ایئرلائن پی آئی اے میں ملازمین کے اوقات میں تبدیلی کردی گئی ہے۔

اسلام آباد سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق معطل کیا گیا بائیو میٹرک سسٹم بھی یکم اگست سے فعال کر دیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ پی آئی اے نیٹ ورک میں بائیو میٹرک سسٹم 13 مارچ 2020 کو معطل کیا گیا تھا۔

وفاقی حکومت کی ہدایت کے مطابق اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اب پی آئی اے ملازمین پیر تا جمعہ صبح 9 سے شام ساڑھے 5 بجے تک ڈیوٹی کریں گے۔