میرا کی درخواست منظور، 5 ہزار روپے امداد دی جائے گی

July 31, 2020

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)اداکارہ میرا کی مالی امداد کی درخواست منظور کرلی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق میرا کو لاہور آرٹس کونسل کی جانب سے 5ہزار روپے امداد دی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ میرا کو 5ہزار امداد کی منظور کی اطلاع ایس ایم ایس کے ذریعے دی گئی ہے جس کے تحت اداکارہ بینک آف پنجاب کی کسی بھی برانچ سے5ہزار روپے امداد حاصل کرسکتی ہیں۔یاد رہے کہ پا کستان فلم انڈسٹری کی مقبول اور سوشل میڈیا پر ہر وقت زیر بحث رہنے والی متنازع اداکارہ میراجی ان دنوں شدید مالی بحران کا شکار ہیں۔اداکارہ میرا نے مالی امداد کے لیے لاہور آرٹس کونسل میں درخواست جمع کرائی جس میں آرٹسٹ سپورٹ فنڈ سے امداد کی اپیل کی گئی تھی۔ میرا نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ ڈی ایچ اے میں اپنا گھر ہے اورخاندان کے 7 افراد ہیں جن کی کفالت بھی ذمے ہے۔خیال رہے کہ الحمرا آرٹس کونسل ہر ماہ ضرورت مند فنکاروں کو سپورٹ فنڈ سے 5ہزار روپے امداد فراہم کرتا ہے۔