اسلام آباد میں سینی ٹیشن سٹاف کی چھٹیاں منسوخ

July 31, 2020

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے عیدالاضحی کے موقع ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے شعبہ سینی ٹیشن کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں۔ میئر اسلام آباد کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈائریکٹر سینی ٹیشن سردار خان زمری نے کہا کہ شہریوں کی سہولت کیلئے ہیلپ لائن 1334 یا0519213908 اور 0519211555 ،0519203216یا موبائل نمبر 03355001213بھی لانچ کردیئے گئے شہری شکایات بذریعہ کال یا ایس ایم ایس درج کرواسکتے ہیں ۔