اوریجن کارڈ رکھنے والوں کی شکایت پر وفاقی محتسب کی کارروائی

August 01, 2020

ویانا( اکرم باجوہ) پی پی سی آسٹریا نے کمشنر برائے اوورسیز حافظ احسان احمد کھوکھر کی وساطت سے وفاقی محتسب شکایات برائے اوورسیز پاکستانیز کو اور یجن کارڈ کے حوالےسےپاکستان میں مشکلات پر درخواست دی تھی، 29جولائی کی کارروائی میں پاکستان میں موبائل رابطے حاصل کرنے کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستان اوریجن کارڈ (پی او سی) رکھنے والوں کی شکایت پر وفاقی محتسب کی کارروائی پرپی ٹی اے نے پاکستان کے تمام موبائل آپریٹرز / کمپنیوں کو ہدایات پرعمل کا کہا ہے تاکہ پی او سی کارڈ ہولڈرز کو سہولت مل سکے۔ اس سے ایک لاکھ پچاس ہزار سے زیادہ اوورسیز پاکستانیوں کو فائدہ ہوگا۔