یورپ میں کورونا کی دوسری لہر آنے کا خدشہ ہے، بورس جانسن

August 01, 2020

کراچی (نیوزڈیسک) برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ یورپ میں کورونا وائرس کی دوسری لہر آنے کا خدشہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کے یورپی ممالک میں آثار ظاہر ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ انہوں نے اسپین سے متعلق حکومت کے اس فیصلے کی حمایت بھی کی جس میں کہا گیا ہے کہ اسپین سے برطانیہ واپس آنے والے ہر شخص کو 14 روز تک قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔ دوسری جانب اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز کا کہنا ہے کہ یہ اقدام غیرمنصفانہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم برطانوی حکام سے رابطے میں ہیں اور ان سے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کی گئی ہے۔