رینجرز عید پر ضابطہ اخلاق کی پابندی کو یقینی بنائیں گے

August 01, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) عیدالاضحٰی کے موقع پر حکومت کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کی پابندی کو یقینی بنایا جائے گا۔سندھ رینجرز کے مطابق رینجرز کی جانب سے قربانی کی کھالوں کی جمع گاہوں اور وہاں سے ان کی اجتماعی جمع گاہوں تک ترسیل کی بھی خصوصی نگرانی کی جائے گی۔کسی بھی قسم کی ممکنہ دہشتگردی یا اسٹریٹ کرائم کے واقعات سے مئوثر انداز میں نمٹنے ، جبری طور پر کھالیں جمع کرنے والے عناصر اور ہوائی فائرنگ یا اسلحے کی نمائش کرنے والے افراد یا گروہ کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔