این ایچ اے کے ممبر ایڈمن کیپٹن (ر) مشتاق کو تبدیل کئے جانے کا امکان

August 01, 2020

اسلام آ باد (رانا غلام قادر) این ایچ اے کے ممبر ایڈمن اور پا کستان ایڈ منسٹر یٹو سروس کے گریڈ 19 کے افسر کیپٹن (ر) مشتاق احمد کو تبدیل کئے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اس ضمن میں ایک خط سیکر ٹری مواصلات کو تحر یر کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ان کی خدمات کہیں اور استعمال کرنا چا ہتا ہے جس کیلئے وزارت مواصلات کی ر ضامندی در کار ہے۔ دلچسپ بات یہ ہےکہ ممبر ایڈمن کی پوسٹ گریڈ 21کی پوسٹ ہے جس پر گریڈ 19کے افسر کو تعینات کیا گیا ہے۔