وزیر ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ کا لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے کیمپوں کا دورہ

August 01, 2020

لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیر ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ میاں محمودالرشید نے مون مارکیٹ اور بسم اللہ مارکیٹ علامہ اقبال ٹاؤن سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں قائم لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے کیمپوں کا دورہ کیااور الائشوں کو تلف کرنے کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا-