سرکی روڈ پر ایک نوجوان کوزخمی کر کے موٹرسائیکل سے محروم کر دیا گیا

August 01, 2020

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) سرکی روڈ پر نامعلوم افراد نے نوجوان کو موٹرسائیکل سے محروم کر دیا مزاحمت پر فائرنگ اور خنجر کے وار کر کے زخمی کر دیا ایک معجزانہ طور پر محفوظ رہا پولیس کے مطابق فقیر محمد روڈ کے رہائشی دو نوجوان ذیشان علی اور محمد فہیم گزشتہ روز موٹر سائیکل پر سرکی روڈ سے گھر جا رہے تھے کہ دو نامعلوم افراد نے اسلحے کے زور پر ان سے موٹرسائیکل چھین لی مزاحمت کرنے پر خنجر کے وار کر کے محمد فہیم کو شدید زخمی کر دیا فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے تاہم ذیشان علی فائرنگ سے معجزانہ طور پر محفوظ رہا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو ہسپتال پہنچایا ۔