تربیتی مشق کے دوران حادثہ،1امریکی میرین ہلاک اور 2 زخمی،8 لاپتہ

August 01, 2020

امریکا میں کیلیفورنیا کے ساحل سے کچھ فاصلے پر تربیتی مشق کے دوران حادثے کے نتیجے میں ایک امریکی میرین ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے جب کہ 8 دیگر لاپتہ ہیں۔

امریکی میرینز کور کے مطابق حادثہ جمعرات کو سان کلیمینٹ جزیرے کے قریب پیش آیا جہاں معمول کی تربیتی مشق جاری تھی۔

حکام کے مطابق حادثے میں ایک امریکی میرین ہلاک جب کہ کم از کم 2 دیگر افراد زخمی ہوئے جنہیں جنوبی کیلی فورنیا کے اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

تربیتی مشق کے دوران حادثے میں 2 زخمی ہونے والوں میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

امریکی بحریہ اور کوسٹ گارڈ کی مدد سے لاپتہ افراد کی تلاش اور بچاؤ کی کوششیں جاری ہیں جب کہ حادثے کی تفتیش بھی شروع کر دی گئی ہے۔