حرا مانی نے اپنی مہندی پر کیا لکھوایا؟

August 01, 2020

پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی صف اول کی اداکارہ حرا مانی نے عید الاضحیٰ کے موقع پر لگائی گئی مہندی پر اپنے دونوں بیٹوں ابراہیم اور مزمل کا نام لکھوایا۔


فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نے اپنی مہندی کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو چاند رات کی مبارکباد دی۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے حرا کا بچوں کے نام ہاتھ پر لکھوانے کے اس منفرد اسٹائل کو بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

حرا مانی کی مہندی کو مداحوں سمیت ساتھی اداکاروں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔

اداکارہ زارا نور نے حرا مانی کی تصویروں پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’مہندی بہترین ہے۔‘