عمران خان پر بہتان بازی سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، شہباز گل

August 01, 2020

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ عمران خان پر بہتان بازی سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

اپنے ایک بیان میں شہباز گل کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت تمام چور لٹیروں کے لیے سیاسی موت ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آج سندھ جن مشکلات سے دو چار ہے اس کی بڑی وجہ زرداری اینڈ کمپنی ہے۔

شہباز گل نے کہا کہ ماضی میں مالِ مفت دلِ بے رحم کے مصداق ملک کو لوٹا گیا۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری خاندان کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے۔