مقبوضہ کشمیر، بھارتی فورسز نے جولائی میں 24 کشمیریوں کو شہید کیا

August 02, 2020

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی بربریت رک نہ سکی، محاصروں اور جعلی مقابلوں کی آڑ میں ماہ جولائی میں 24 کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔

گزشتہ ماہ بھارتی فورسز نے پیلٹ گنوں، گولیوں اور آنسوگیس کی شیلنگ سے 59 پُرامن کشمیریوں کو زخمی کیا جبکہ حریت رہنما اشرف صحرائی سمیت وادی کے 98 افراد کو گرفتار کیا۔

قابض بھارتی فورسز نے محاصروں اور سرچ آپریشن کے دوران 11مکانات بھی تباہ کیے۔