اسپیس X کے 2 امریکی خلا نورد آج زمین پر اتریں گے

August 02, 2020

ڈریگون کیپسولخلیج میکسیکو کے مغربی ساحلوں پر پانی میں اترے گا

پرائیویٹ امریکی کمپنی کے پہلے خلائی جہاز کا خلا میں مشن مکمل ہو گیا، جس کے بعد 2 امریکی خلا نورد آج دوپہر کے بعد امریکا میں اتریں گے۔

امریکی کمپنی اسپیس ایکس کا خلائی جہاز ’ڈریگون کیپسول‘ کا مشن مئی میں شروع ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

موسمیاتی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کیلئے سٹیلائٹ مدار میں روانہ

ڈریگون ایک کیپسول خلا میں انٹرنیشنل اسپیس سینٹر سے علیحدہ ہو گیا ہے جو خلیج میکسیکو کے مغربی ساحلوں پر پانی میں اترے گا۔